• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہے تو سب ہے، سیاست کا رخ بدلنا چاہئے، مصدق ملک

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) سینیٹرڈاکٹر مصدق ملک نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں بتایا کہ پچھلے دنوں پی ٹی آئی نے مہم چلائی کہ” خان نہیں تو پاکستان نہیں“وہ کیا تھی، پاکستان ہے تو سب ہے ، سیاست کا رخ بدلنا ہوگا، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ابھی ہم بلوچستان میں مسنگ پرسنز کی بات کر رہے تھے بدقسمتی کی بات ہے کہ جو موجودہ حکومت ہے مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کی اس کے ماتھے کا جھومر یہ بھی ہے کہ منفی ہونے کا کہ انہوں نے پنجاب میں بھی مسنگ پرسنز شروع کر دئیے ہیں ۔ میزبان حامد میر نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مجیب سے متعلق عمران نے بھی وہی کچھ کہا جو نواز شریک کہہ چکے ہیں ۔ مصدق ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہیں پاکستان ہے تو خان بھی ہیں ۔ پاکستان ہے تومیں اور آپ بھی ہیں۔یہ ہمارے کیمرہ مین بھی ہیں یہ سب پاکستان سے ہے۔ لیکن جب آپ یہ کہنا شروع کریں کہ” خان نہیں تو پاکستان نہیں“پھر آپ اس کو ترجیح کریں حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ سے اور مجیب صاحب کو glorify کریں کسی بھی رنگ میں ۔جب آپ ان کو جوڑیں پھر آپ ان کو جوڑیں 9مئی کے واقعات سے جو ہوا یہاں پر۔ اب یہ اس تحریک کا ذکر کررہے ہیں تو ریفرنس کس بات کا دے رہے ہیں۔یہ بھی تو نکلے تھے 9مئی کوتو کیا کرنے نکلے تھے یہ ۔ اس کے بعد جس طریقے سے انہوں نے شہیدوں کے مجسموں کی گردنیں کاٹیں ان کو سر کے اوپر سے پٹکا وہ تمام چیزوں جوڑ لیں۔ ان تمام نکات کوجوڑ لیں آ پ حمود الرحمنglorification کو جوڑ لیں ۔ یہ جو تحریک چل رہی ہے حکومتیں لٹانے کی اس سے جوڑ لیں۔پھر یہ جوڑ لیں کہ جو بات اس وقت ہورہی تھی وہی اب ہورہی ہے کہ ” خان نہیں تو پاکستان نہیں“اس سے جوڑ لیں۔یہ کہ مجھے گرفتار کریں گے توپھر کچھ تو ہوگااس سے جوڑ لیں۔ جب آپ ان تمام چیزوں کو جوڑیں تو پھرایک خاکہ نکلتا ہے وہ خاکہ آج ہمارے وزیر نے پیش کیا ہے۔دونوں طرف سے عقل کی ضرورت ہے۔ہمیں سیاست کا رخ تھوڑا بدل دینا چاہئے۔اس وقت کے جو ہمارے غریب آدمی کے مسائل ہیں ان تمام کو طے کرنے کے لئے سر جوڑ بیٹھنا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں آپ کو بھی اعتراض ہے ہماری اپوزیشن کو اعتراض ہے ہمیں بھی الیکشن پر اعتراض رہتا ہے۔ ہمارے لوگ آپ کے ٹی وی کے پروگراموں میں آتے ہیں معترض ہوتے ہیں۔جاوید صاحب آتے ہیں بے شمار لوگ آتے ہیں جو اعتراض کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید