گوجرانوالہ میں مدن چک میں عام انتخابات سے ایک ماہ پہلے بچھائی گئی گیس پائپ لائن محکمہ سوئی گیس واپس لے گیا۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن ن لیگ کے سابق ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کی سفارش پر بچھائی گئی تھی، الیکشن میں اظہر قیوم ناہرا ہار گئے تھے۔
اہلِ علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اظہر قیوم ناہرا کے کہنے پر گیس پائپ لائن اکھاڑی گئی۔
دوسری جانب اظہر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ الزام غلط ہے، علم نہیں گیس پائپ کیوں اکھاڑی گئی۔
ادھر جی ایم سوئی گیس کا کہنا ہے کہ پائپ لائن غیر قانونی بچھائی گئی تھی اس لیے اکھاڑی۔