• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اور ان کے رشتے دار 9 مئی کے واقعات میں شامل تھے، طلال چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاست کو جھکانے کے لیے لوگوں کو استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کے رشتے دار 9 مئی کے واقعات میں شامل تھے۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے درجنوں رہنما گرفتار ہوئے جنہوں نے جرائم تسلیم کیے، اپنے کیے کی معافی مانگی اور پارٹی سے الگ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی 1971ء کے بعد سب سے بڑا حادثہ ہے، بدقسمتی ہے کہ نظامِ انصاف 9 مئی میں ملوث عناصر کو سزا نہیں دے پایا۔

قومی خبریں سے مزید