• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کے شعبے میں نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دیدی: اویس لغاری

وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو
وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو

وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ توانائی اویس لغاری نے معاونِ خصوصی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ توانائی کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جتنا جلدی ہم چیزوں کو ٹھیک کریں گے، اتنا ہی جلد معیشت بہتر سمت میں چلے گی، اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر سے منسلک تمام ادارے ٹاسک فورس میں شامل ہیں، پاکستان کو توانائی کا ایک صحت مند شعبہ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، 20 نکاتی اصلاحات کا آغاز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہو چکا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق تمام وزارتوں کو مل کر اصلاحات پر عمل درآمد کرانا ہے۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی محمد علی نے کہا کہ آئی پی پیز اور پیدواری لاگت سے متعلق مسائل کو دیکھ رہے ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پر بوجھ کم ہو سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو گا، جس کی پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید