• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے نیب کیس میں گرفتاری بدنیتی تھی: شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز ـــ فائل فوٹو
سینیٹر شبلی فراز ـــ فائل فوٹو

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے نیب کیس میں گرفتاری بدنیتی تھی۔

شبلی فراز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی پر مقدمات بدنیتی پر مبنی ہیں، اُنہیں اور بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جج صاحب نے کہا ہے کہ پٹیشنرز کو انصاف ملنا چاہیے، ایک ہی مقدمہ ہے تو اس میں زیادہ کیسز نہیں بن سکتے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے کیونکہ جرم کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت چاہیے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سب واقف ہیں 17سیٹوں والی کٹھ پتلی حکومت بٹھائی گئی ہے، شہباز شریف کی حکومت غیر قانونی ہے۔

قومی خبریں سے مزید