• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بانی ایپل کی بیوہ کی قیمتی کشتی میکسیکن ارب پتی کی کشتی سے ٹکراگئی

 
لارین پاول جاپ کی سپر یاٹ(تصویر سوشل میڈیا)۔
لارین پاول جاپ کی سپر یاٹ(تصویر سوشل میڈیا)۔

اٹلی کے پانیوں میں نیپلز کے قریب قیمتی جہاز  تیز ہواؤں سے آپس میں ٹکرا گئے۔ 

اطلاعات کے مطابق ایپل کپمنی کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز کی بیوہ کی 14 کروڑ ڈالر مالیت کی کشتی میگایاٹ میکسیکن ارب پتی کی قیمتی کشتی سے ٹکرا گئی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو وینس میں اسٹیو جابز کی سابقہ ​​سپریاٹ جو اب انکی بیوہ لارین پاول کے زیر استعمال ہے، اطالوی شہر نیپلز کے ساحل پر ایک اور سپریاٹ سے ٹکرا گئی جو ایک میکسیکن ارب پتی کی ملکیت ہے۔

لارین پاول جابز کے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ لارین پاول کی 78 میٹر لمبی کشتی کا وینس میں لیڈی مورا نامی 105 میٹر لمبی لگژری کشتی سے تیز ہواؤں کے باعث تصادم ہوا۔ 

ترجمان کے مطابق اس ٹکراؤ کے موقع پر کشتی پر صرف عملہ سوار تھا، اس دوران اچانک تیز ہواؤں کے باعث دونوں لنگر انداز کشتیاں ٹکرا گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید