• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے سرکاری دفاتر میں 4 دن کام کیلئے ٹرائل ویک

دبئی میں سرکاری دفاتر چار دن کام کریں گے۔ دبئی حکام کے مطابق چار روزہ ورک ویک کا ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹرائل ویک کا آغاز 12 اگست سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ 

دبئی کے 15 سرکاری ادارے آزمائشی ہفتہ وار پروگرام پر عمل کریں گے۔ دبئی کے سرکاری ادارے جمعہ کی چھٹی کے ساتھ 7 گھنٹے فرائض انجام دیں گے۔

چار روزہ ہفتے کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ 

دبئی حکومت کا ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ اس پروگرام کی نگرانی کرے گا۔ نگرانی اور سروے کے بعد حکام سفارشات تیار کریں گے۔ سفارشات کے بعد 4 روزہ ورک ویک کی موسم گرما کی مستقل پالیسی مرتب کی جائےگی۔ 

واضح رہے کہ حکومت شارجہ نے 2022 میں چار روزہ ورک ویک متعارف کروایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید