• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف دیا جائے گا، پاور ڈویژن

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف دیا جائے گا، اگست میں جولائی کے مقابلے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق جولائی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے فی یونٹ تھی، اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر2.56 روپے فی یونٹ ہوگی۔

دوسری جانب کےالیکٹرک نے جولائی اور اگست میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جولائی اور اگست میں واجب الادا ہونے والے بلوں کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جن صارفین نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ اپنے بل بھرے ہیں انہیں اگلے ماہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید