• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف سیریز کے لئے ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ پاکستان شاہینز نے جمعرات کو اسلام آباد کلب میں ہیڈ کوچ عمر گل کی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ تیرہ اگست سے اسلام آباد کلب میں کھیلیں گے۔ میچ ٹیلی کاسٹ نہیں ہوگا۔ سیکورٹی وجوہات کے باعث تماشائیوں کو بھی محدود تعداد میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
اسپورٹس سے مزید