• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی ایک مہنگی اسٹرٹیجک غلطی ہے، ایران

جدہ (اے ایف پی) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نےگزشتہ روز فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے ایک مہنگی اسٹرٹیجک غلطی کی ہے، اسرائیل کشیدگی، جنگ اور تنازعات کو دوسرے ممالک تک پھیلانا چاہتا ہے۔علی باقری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ایک غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےسلسلے میں جدہ آئے تھے،اجلاس کےدوسرے روزانہوں نے کہا کہ تہران میں صہیونیوں نے جو کیا وہ ایک اسٹریٹجک غلطی تھی ،جس کی کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید