شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ڈی یچ کیو ہسپتال کی ادویات کی چوری کا سکینڈل پکڑے جانے کے ساتھ ہی ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں اور جعلی ہسپتالوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہےضلع حکومت کی ٹیم نے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل خضر کی نگرانی میں محلہ کھنڈپوریاں ارائیانوالہ روڈ شیش محل آبادی میں کاروائی کرتے ہوئے 12عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں کو سیل کردیا ہے اس دوران ایسے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں ضلع شیخوپورہ میں ایک رپورٹ کے مطابق ایسے کلینکوں اور جعلی ہسپتالوں کی تعداد 500سے زائد ہے