• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کی وارننگ کے بعد جاپانی وزیرِ اعظم نے وسطی ایشیاء کا دورہ منسوخ کر دیا

جاپانی وزیرِ اعظم فیومو کشیدا—فائل فوٹو
جاپانی وزیرِ اعظم فیومو کشیدا—فائل فوٹو

جاپان کے وزیرِ اعظم فیومو کشیدا نے زلزلےکی وارننگ کے بعد وسطی ایشیاء کا دورہ منسوخ کر دیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق موسمیاتی ایجنسی نے پہلی بار ملک کے ساحل پر بڑے زلزلے کی وارننگ جاری کی ہے۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جاپان کے علاقوں کیوشو اور شیکوکو میں کل 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحر الکاہل کے ساحلی علاقے میں بڑے زلزلے کے خطرے کے باعث وزیرِ اعظم نے دورہ منسوخ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی وزیرِ اعظم فیومو کشیدا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر کچھ ہفتوں تک ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حکومت علاقائی رہنماؤں کے ساتھ آن لائن ملاقاتیں کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم فیومو کشیدا کو آج (جمعے) سے پیر تک قازقستان، ازبکستان اور منگولیا کا دورہ کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید