خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ کا اجلاس بلانے کی اجازت دے دی۔
ریاض سے جاری شاہی فرمان کے مطابق سعودی شاہ، ولی عہد یا ان کے نائبین کی غیر موجودگی میں کابینہ کی صدارت کابینہ کا سب سے بڑا رکن کرے گا۔
شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران جاری ہونے والے کابینہ کے فیصلوں پر چیئرمین کے دستخط ہوں گے۔