• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج میں لڑکیوں کے حجاب پر پابندی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ کا حکم امتناع


فوٹو فائل : بھارتی میڈیا
فوٹو فائل : بھارتی میڈیا

بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی کے کالج میں لڑکیوں کے حجاب کرنے پر پابندی سے متعلق کیس میں حکم امتناع جاری کر دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے جمعہ کو ممبئی کے ڈی کے مراٹھی کالج کے ذریعے جاری کردہ ایک سرکلر پر جزوی طور پر حکم امتناع جاری کیا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے  ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا، جس میں لڑکیوں کی جانب سے کالج میں حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طلبہ کو یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ کیا پہنتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کالج کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کالج کے سرکلر پر عبوری حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے طلبہ پر اپنی پسند کو مسلط نہیں کر سکتے، لڑکیوں کو یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ کیا پہنیں اور کالج انہیں مجبور نہیں کر سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید