• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ اسرائیلی حملے سے انسانی ضروریات کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہوگا، لبنان

  
گزشتہ ہفتے اسرائیلی بمباری سے بیروت میں تباہ ہونے والی ایک عمارت(تصویر سوشل میڈیا)۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی بمباری سے بیروت میں تباہ ہونے والی ایک عمارت(تصویر سوشل میڈیا)۔

لبنان کے ایمرجنسی پلاننگ کے وزیر ناصر یاسین نے ممکنہ اسرائیلی حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر جنگ سے لبنان کو انسانی ضروریات کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔ 

بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزیر ناصر یاسین نے مزید کہا کہ لبنان کو جنوبی سرحد پر جاری کشیدہ صورتحال کے باعث کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا جنگ کی صورت میں غذائی ضروریات، شیلٹرز، طبی امداد اور دیگر خدمات کیلئے 10 کروڑ ڈالرز یومیہ کی ضرورت ہوگی۔ امداد فراہم کرنے والے اداروں کی 10 کروڑ ڈالرز کی امداد سے صرف ضروریات کا 10 سے 15 فیصد پورا ہوسکے گا۔

لبنانی وزیر برائے ہنگامی منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ جنگ چھڑنے پر لبنانی حکومت کے اوپر مالیاتی بوجھ بڑھ جائے گا۔ امداد فراہم کرنے والے ممالک کو لبنان کے لیے امدادی پیکیج بڑھانا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید