• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ہوم گراؤنڈ اکنامک گروتھ ایجنڈے کیلئے بلیو پرنٹ پیش

اسلام آباد (مہتاب حیدر) برطانیہ میں مقیم ایک کنسلٹنٹ/ ماہر اقتصادیات پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون نے پاکستان کے ہوم گراؤنڈ اکنامک گروتھ ایجنڈے کیلئے ایک بلیو پرنٹ پیش کیا ہے، جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کامیابی کا انحصار تمام اسٹیک ہولڈرز جیسے تاجروں، سیاست دانوں، اسٹیبلشمنٹ، اور بہت سے دیگر افراد کی حمایت پر ہوگا۔غیر ملکی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنا ایک بڑھتا ہوا رواج بن گیا ہے لیکن اس خاص معاملے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کنسلٹنسی فیس کون اور کتنی ادا کر رہا ہے۔ تاہم وزارت خزانہ نے رابطہ کرنے پر کہا کہ حکومت پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون کو کوئی کنسلٹنسی فیس ادا نہیں کر رہی ہے۔ تاہم پاکستان میں آزاد ماہرین اقتصادیات نے معاشی پالیسی سازی کو آؤٹ سورس کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دلیل دی کہ ان غیر ملکی مشیروں کے نسخوں میں کوئی نئی بات نہیں۔ اسٹیفن ڈیرکون نے اپنے ہوم گراؤنڈ اکنامک گروتھ ایجنڈے میں پیش کیا کہ پاکستان کو 10 لاکھ سے زائد نوجوانوں کے لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے اور بہت زیادہ ٹیکس کے بوجھ کے بغیر قرضوں کی ادائیگی کے لیے درکار محصولات کے پس منظر میں اعلیٰ ترقی حاصل کرنے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیکن کم برآمدات اور زیادہ درآمدات کے ساتھ معیشت کے ڈھانچے کے پیش نظر پاکستان میں ترقی زیادہ نہیں ہو سکتی۔ پاکستان کو ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے صرف استحکام آئے گا لیکن آئی ایم ایف کا دباؤ دیکھتے ہوئے اصلاحات کرنے سے اب ساکھ ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید