• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراضات دور کیے جاتے ہیں، اس ریفرنس میں کال اپ نوٹسز کے خلاف دو درخواستیں پہلے سے زیر سماعت ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس درخواست میں نیب کی جانب سے متواتر گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے، وکیل کے مطابق یہ درخواست اور دیگر 2 درخواستوں میں ایک جیسے حقائق و قانونی نکات زیرِ غور ہیں، عدالت متفق ہوتے ہوئے سمجھتی ہے کہ اس درخواست کو بھی دیگر 2 درخواستوں کے ساتھ سنا جائے، درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کے لیے رجسٹرار آفس درخواست کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوائے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق گرفتاری کا معاملہ فوری حل کا متقاضی ہے،  چیف جسٹس درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید