• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وہ آج صبح سے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق انہیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیا جاتا، ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ صرف افواہیں ہیں۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اگر ایسے کوئی فیصلے ہوتے ہیں تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق بحث کسی سطح پر زیر غور نہیں، اس سے متعلق وفاق نے اب تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید