• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے۔ 

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سیاستدان سیاست کریں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان ن لیگ اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس بھنور سے مضبوط وزیرِ اعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 9 مئی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں، بانی پی ٹی آئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے، جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے۔

قومی خبریں سے مزید