• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر حملہ، دنیا بھر کی مذمت

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں التابعین اسکول میں بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

روس نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل شہریوں پر حملے فوری روکے۔

ایران نے کہا کہ اسرائیل نے واضح کر دیا کہ وہ کسی عالمی اور اخلاقی اصولوں کا پابند نہیں۔

برطانیہ، ترکیے، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے بھی اسرائیلی وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

قطر نے پناہ گزین اسکول پر حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ 

حماس نائب سربراہ خلیل الحیا نے عرب اور اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترکیے کا کہنا ہے کہ غزہ کے التابعین اسکول پر حملہ اسرائیل کا انسانیت کے خلاف ایک اور نیا جرم ہے۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکول پر نماز کے دوران اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترکیہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے جو اسرائیل کو روکنے کے اقدامات نہیں کر رہے وہ  اسرائیلی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید