• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا دھرنا سستی بجلی سے شروع ہو کر مہنگی بجلی پر ختم ہوا، خالد مقبول

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وہ افواہوں کا پیچھا نہیں کرتے، گورنر سے متعلق فیصلہ ایم کیو ایم سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا۔ جماعت اسلامی کا دھرنا یہ واحد دھرنا تھا جو سستی بجلی کے نام سے شروع ہو کر مہنگی بجلی پر ختم ہوا۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قومی شجر کاری مہم ایم کیو ایم پاکستان کی ہمت اور ہمدردوں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

گورنر کی تبدیلی سے متعلق خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہے اور گورنر سندھ کے حوالے سے اگر فیصلہ ہونا ہے تو ایم کیو ایم سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان یا کسی سے بھی مذاکرات کےلیے جانا چاہیے یہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول نے جماعت اسلامی کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد دھرنا تھا جو سستی بجلی سے شروع ہوا اور مہنگی بجلی پر ختم ہوا۔

قومی خبریں سے مزید