• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، کے پی حکومت کا جوڈیشل انکوائری کیلئے دوبارہ ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ


خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے سسلے میں جوڈیشل انکوائری کےلیے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون کے پی آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کےلیے ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھا جائے گا، جن نکات پر اعتراضات کیے گئے ہیں وہ دور کرکے خط ارسال کریں گے۔

آفتاب عالم نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کےلیے خط کابینہ سے منظوری کے بعد ارسال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل کمیشن کےلیے ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

 مراسلے میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کےلیے جوڈیشل افسر مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، صوبائی کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی۔

تاہم  پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل افسر کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت  کرلی۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو آگاہ  کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت جوڈیشل کمیشن کےلیے ججز نہیں دے سکتے۔

قومی خبریں سے مزید