• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اے این ایف کی کارروائی، گاڑی سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کراچی میں ضیاء الدین احمد روڈ پر کی گئی، چیکنگ کے دوران گاڑی سے 30 کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ضلع کیچ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 ملین ڈالرز ہے۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق  گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید