• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نائب امریکی صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ 

غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں ایک بار پھر کافی سارے شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔ 

امریکا کی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے پیچھے جانے کا حق ہے۔ 

کملا ہیرس نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے بھی بارہا کہہ چکی ہوں کہ شہریوں کی ہلاکتوں سے گریز کرنا اہم ذمہ داری ہے۔

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی ضرورت ہے۔ 

کملا ہیرس نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدہ اب ہوجانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید