ملتان(سٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی 16 اگست کو ملتان میں جلسہ عام کرے گی،امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینئٹر جماعت اسلامی پاکستان حسان اخوانی و دیگر ذمہ دران آج پریس کلب میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔ حسان اخوانی نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم پریشانی سے گزر رہی سابق اور موجودہ حکومتوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے فنڈز مختص کئے اب عوام کے حقوق کی جنگ جماعت اسلامی لڑے گی۔