ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل حلقۂ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی آگ اور بجلی کے بلوں نے پاکستانیوں کا جینا محال کر دیا ہے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ،دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو عوام کو حقوق دلا کر ہی تھمے گا ، جنوبی پنجاب کی تمام ارکان و کارکنان سے پُرزور التماس کرتی ہوں کہ 16 اگست کے ملتان کے پر امن احتجاجی جلسہ کو کامیاب بنائیں ،تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر شازیہ سیال نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے امریکہ اور اسرائیل کو طاقتور بنا دیا ہے، فجر کی نماز پڑھتے ہوئے 100 پرامن مسلمانوں کو جلا کر شہید کر دینا جہاں اسرئیل اور مہذب امریکہ کا اصل مکروہ چہرہ دکھاتا ہے وہیں امتِ مسلماں کے حکمرانوں کی افسوسناک بے حسی ظاہر کرتا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹریز عطیہ نثار، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید، سابقہ صوبائی صدر ربیعہ طارق نے بھی شرکت کی۔