• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان شاہد اور بیٹی، بہشت کی ارشد ندیم سے ملاقات: تصویر وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی معروف سینئر اداکار شان شاہد نے بیٹی، بہشت کے ہمراہ پیرس اولمپکس 2024 کے جیویلن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار شان شاہد اور اُن کی بیٹی بہشت کو قوم کے ہیرو ارشد ندیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اداکار شان شاہد، بہشت اور ارشد ندیم کی یہ ملاقات غالباً کھیل کے کسی گراؤنڈ میں ہوئی ہے۔


فلم ’وار‘ کے ہیرو شان شاہد نے شیئر کی گئی اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ’ہم سب کو آپ پر فخر ہے بھائی، میری بیٹی بہشت اور میں چیمپین کے ساتھ۔‘

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔

یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی اور لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیا ریکارڈ قائم کیے جبکہ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2 بار 90 میٹر کا حدف عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ رقم کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید