• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح نے زویا ناصر کو 46 سال کا کہہ دیا، اداکارہ برہم

اداکارہ زویا ناصر ـــ فائل فوٹو
اداکارہ زویا ناصر ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر مداح کی جانب سے ان کی عمر کا اندازہ غلط لگانے پر برہم ہوگئیں۔

زویا ناصر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

اس سیشن کے دوران ایک مداح نے ان کی عمر کے بارے میں اندازہ لگاتے ہوئے لکھا کہ’آپ 46 سال کی لگتی ہیں‘۔ 

46 سال کا کہنے پر زویا ناصر کو شدید غصّہ آگیا اور اُنہوں نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’ آپ نے مجھے 46 برس کی کیوں کہا؟ میں تو ابھی تک 35 برس کی بھی نہیں ہوئی‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ میری عمر کے بارے میں ایسے مضحکہ خیز اندازے کیوں لگا رہے ہیں؟‘

مداح کی جانب سے عمر کا غلط اندازہ لگانے پر رویا ناصر کا یہ ردِ عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ زویا ناصر نے خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹیک سرجریز کروائی ہیں اس لیے اُن کی عُمر زیادہ لگتی ہے جبکہ کچھ صارفین کا یہ کہنا ہے کہ اگر کسی نے اداکارہ کو 46 برس کا بول دیا تو اس میں غصّہ کرنے والی کیا بات ہے، کبھی نہ کبھی تو سب نے بوڑھا ہونا ہی ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید