پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ، ثناء جاوید آج کل بیرونِ ملک اپنے دوسرے شوہر، کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
اداکارہ خوبصورت ملک سوئٹزرلینڈ کے حسین نظاروں سےمحظوظ ہوتے اپنی نت نئی تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سفید ٹاپ اور جینز میں تصویریں شیئر کی تھیں جن میں وہ کسی گڑیا سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔
اب کچھ گھنٹوں قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر سیاہ لباس پہنے تصویریں شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کے شوہر، شعیب ملک نظر نہیں آ رہے، غالباً وہ اپنی خوبصورت اہلیہ کی تصویریں بنانے میں کیمرے کے پیچھے مصروف ہیں۔
اداکارہ نے اپنی نئی تصویروں کے پوسٹ کو مختلف ایموجیز کا کیپشن دیا ہے جن میں بادل، پہاڑ، سفید دل اور لائٹ شامل ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور اُن کے دوسرے شوہر، مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک کو رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کے اعلان کے بعد سے سخت تنقید کا سامنا تھا۔
اب صارفین کی یہ تنقید تعریفوں میں بدلتی جا رہی ہے۔
اداکارہ ثناء شعیب ملک کی اس پوسٹ پر سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین اُن کی خوبصورتی کی تعریفیں کر رہے ہیں۔