• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم غدر 2 کی پہلی سالگرہ، سنی دیول اور امیشا کا پرستاروں سے اظہار تشکر

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں سنی دیول اور امیشا پٹیل اپنی فلم غدر 2 کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر دونوں نے پرستاروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ باکس پر اس فلم کے حوالے سے 'سونامی' پر پرستاروں کا شکریہ، یہ فلم ہندوستان کی اصلی بلاک بسٹر ہے۔ 

یاد رہے کہ غدر ٹو گزشتہ برس 11 اگست کو ریلیز ہوئی تھی۔ اتوار کو فلم کی پہلی سالگرہ پر سنی دیول نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ غدر 2 انکی زندگی میں ایک انقلاب ہے، اس کےلیے وہ اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محبتیں نشاور کیں۔

امیشا پٹیل نے اپنے پرستاروں سے اظہار تشکر کیا۔ یاد رہے کہ غدر ٹو 2001 کی بلاک بسٹر فلم "غدر: ایک پریم کتھا" کا سیکوئل ہے، دونوں فلموں کی ڈائریکشن انیل شرما نے دی۔ 

غدر ٹو گزشتہ برس 11 اگست کو ریلیز ہوئی تھی اور دنیا بھر میں اس نے 686 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید