پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان واپسی پر اپنے گھر جاتے ہوئے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا بھی دورہ کیا۔
اولمپیئن ارشد ندیم نے لاہور ایئرپورٹ سے میاں چنوں جاتے ہوئے رائیونڈ میں امیر تبلیغی جماعت نذرالرحمان سے ملاقات کی۔
قومی ہیرو علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کےلیے رائیونڈ تبلیغی مرکز پہنچے تھے۔ انہوں نے مولانا نذرالرحمان سے مصافحہ کیا اور اپنے حق میں دعا بھی کروائی۔