• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

محکمہ موسمیات نے یوم آزادی کے دن بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 سے 18 اگست کے دوران مزید بارشیں ہوں گی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 14 سے 16 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کی توقع ہے۔ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ مری، گلیات، چکوال، جہلم، گجرات اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

اسکے علاوہ حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 18 اگست تک بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔ 

جبکہ خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

صوبے کے دیگر علاقوں چترال، دیر، سوات، باجوڑ، بونیر، کوہاٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور، پشاور، مردان، چار سدہ، ہنگو، کُرم، اورکزئی، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں15 سے 18 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں15 سے 18 اگست کے دوران جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں 15 سے 18 اگست کے دوران تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید