• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، چھ د ہشت گردوں کولاوارث قرار دیکر دفن کردیا گیا

اوکاڑہ (آئی این پی ) اوکاڑہ میں گزشتہ روزپولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران مارے گئے6دہشت گردوں کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا۔ تمام دہشت گردوں کو لاوارث قرار دےکر گھوڑے شاہ قبرستان میں سپردِخاک کردیاگیا۔ ڈیرے کا مالک نعیم جھکڑابھی تک مفرورہے،پولیس اس کی گرفتار کیلئےچھاپے مار رہی ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزاوکاڑہ کے چک 28 ٹو آرمیں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 6دہشت گردمارے گئے تھے۔ ان میں سے4کی شناخت ہو گئی تھی تاہم2نامعلوم تھے۔مارے گئے سعید الرحمان،عامر حبیب ،یاسب رحمان اور سمیع اللہ کا تعلق ہنگو،شانگلہ،بنوں اور اسلام آباد سے تھا۔ تمام دہشت گردوں کوپوسٹمارٹم کے بعدلاوارث قراردےکرگھوڑے شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، ورثا نے قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
تازہ ترین