• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ اداکار کا دلچسپ انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے بالی ووڈ میں آنے سے قبل، بطور نجی کمپنی کے ملازم اپنے پہلے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل اپنے جدوجہد کے دور اور مالی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔

اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں آنے سے قبل میں نے اپنی ایم بی اے کی ڈگری مکمل کر کے ایک کمپنی میں جاب شروع کی تھی، اس کمپنی کی جانب سے مجھے پہلی تنخواہ 6,500 روپے دی گئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میں نے بطور میڈیا پلانر ایک اشتہاری ایجنسی جوائن کر لی تھی۔

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہبادیہ کو پوڈ کاسٹ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے جان ابراہم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں 1999ء کا ذکر کر رہا ہوں، اُس وقت میرے اخراجات بہت کم تھے، میرے دوپہر کے کھانے میں صرف  2 چپاتیاں اور دال فرائی ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 1999ء میں میرے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف 6 روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید