• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرصہ دراز کے بعد صنم جنگ نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

---فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
---فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان صنم جنگ نے عرصہ دراز کے بعد اپنے مداحوں کی خواہش پوری کردی ہے۔

صنم جنگ شوبز انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ و میزبان ہیں جنہوں نے 2010ء میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

36 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے ایک پیشہ ور پائلٹ سید عبدالقسام جعفری سے 2016ء میں شادی کی تھی، صنم جنگ نے 22 جولائی کو اپنے یہاں دوسری بیٹی کو بھی خوش آمدید کہا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ صنم جنگ طویل عرصے سے امریکا میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر ہیں مگر پھر بھی اس جوڑی کے مداح اِنہیں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ترستے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اب حال ہی میں شوہر سید عبدالقسام جعفری کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

صنم جنگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اس خوبصورت جوڑی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


صنم جنگ نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میرا ہمیشہ کے لیے سپورٹ سسٹم۔‘

تصویر کے کمنٹ باکس میں اس جوڑی کے چاہنے والے نیک تمناؤں کا اظہار اور حال ہی میں دوسری بیٹی کو خوش آمدید کہنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید