• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوبھیتا دھولیپالا نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اداکارہ اور 2013 کی فیمینیا مس انڈیا سوبھیتا دھولیپالا نے جنوبی بھارت کے تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگا چیتنیا سے منگنی کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پاپولر انڈین سیلیبریٹیز لسٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ 

واضح رہے کہ ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا کی 8 اگست کو حیدر آباد (بھارت) میں منگنی ہوئی۔

سوبھیتا دھولیپالا کی منگنی کے بعد سے انکے  حوالے سے سرگوشیاں جاری تھیں، نتیجتاً انکی آئی ایم ڈی بی پر ٹرینڈنگ کی وجہ سے وہ مشہور بھارتی سیلیبریٹیز کی اس ہفتے کی فہرست میں اوپر آگئیں اور انھوں نے شاہ رخ خان (تیسرے نمبر) اور کاجول (چوتھے نمبر) کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئیں۔

اس فہرست میں صف اول پر اداکارہ شری وری اور پانچویں نمبر پر جھانوی کپور ہیں۔ 

واضح رہے کہ سوبھیتا دھولیپالا اور ناگا چیتنیا کے درمیان  2022 سے رومانوی ملاقاتیں جاری تھیں۔ اس سے ایک برس قبل ناگا چیتنیا کی اپنی سابقہ اہلیہ سمانتھارتھ پرابھو سے اکتوبر  2021 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید