• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل نے شاہ رخ کے جملے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ کے شہر لوکارنو میں منعقدہ فلم فیسٹول کے 77ویں ایڈیشن میں پہلے بھارتی سلیبریٹی بن گئے جنھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دی پارڈو الا کریرا یا کیریئر لیوپارڈ سے نوازا گیا۔

کنگ خان کی لوکارنو فلم فیسٹول میں آمد پر وہاں موجود افراد نے انھیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ 

پیر کو گوگل انڈیا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے اس سیشن میں شاہ رخ خان کے کوٹ کو شیئر کیا۔

اس موقع پر ایک گھنٹے کے سیشن کے دوران شاہ رخ خان اپنے بہترین حاضر جوابی والے انداز میں نظر آئے۔

یاد رہے کہ وہ اپنے ان پرستاروں کے سامنے تھے جو انکے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ ’گوگل می اینڈ دین کم بیک!‘ کو گوگل انڈیا نے ان کے ریمارکس کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید