• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکامیوں سے تھک گیا، 1 کروڑ 20 لاکھ کا مقروض ہوں، گرو چرن سنگھ

بھارتی ٹی وی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’سوڈھی‘ کا کردار نبھانے والے گروچرن سنگھ نے ایک ماہ لاپتہ ہونے اور اپنی مالی مشکلات سے متعلق مزید تفصیلات بتادیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گروچرن سنگھ تقریباً 34 دن سے پانی پر گزارا کررہے ہیں، وہ رواں برس دہلی سے لاپتہ ہوئے اور ایک ماہ بعد اپنے گھر واپس آئے تھے۔

ٹی وی شو کے اداکار نے بتایا کہ ان پر تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ کا قرض ہے، سب کچھ کرکے دیکھ لیا لیکن ناکامی ہی ملی، اب تو میں تھک گیا ہوں۔

انہوں نے دوران انٹرویو بتایا کہ آج 34واں دن ہے اور میں نے کھانا نہیں کھایا ہے، کچھ جگہ میں کھا لیتا ہوں، جیسے گرو جی کا آشرم ہے، جہاں ہر پیر کو سموسہ، پکوڑے، چائے اور کچھ میٹھا مل جاتا ہے۔

اداکار نے اس کی وجوہات کا تذکرہ کیا کہ 4 سال سے بہت سے کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں، جس میں کاروبار بھی شامل ہے، لیکن ناکامی ہی ملی ہے، اب تو تھک گیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کا خیال رکھنے اور قرض اتارنے کےلیے کمائی کرنا چاہتا ہوں تاکہ پیسے آئیں۔ بینک اور قسطوں کے ادائیگی کی رقم تقریباً 55 سے 60 لاکھ ہے جبکہ اتنا ہی قرض دوستوں سے بھی لے رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید