ماہِ اگست کیلئے اگست کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں چاڑھے چار فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.61 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی، او گرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کیلئے 4.55 فیصد اضافے سے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 3.20 فیصد اضافی کیا گیا ہے، نئی قیمت 13.57 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
جولائی میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.39 ڈالر اور سوئی سدرن کیلئے 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا باعث بنے گا۔