پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کم ہو کر 77 ہزار 877 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب 98 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 402 ارب روپے ہے۔