وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی اسکول ہفتے میں 4 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کے پیشِ نظر اسلام آباد میں پیر سے جمعرات تک اسکول کھلیں گے۔
پیرا کے مطابق اسلام آباد میں تمام نجی اسکول فوری طور پر اور نئے احکامات تک ہفتے میں 4 دن پیر سے جمعرات تک آن کیمپس کلاسز ہوں گی، جبکہ جمعے کی تعطیل سرکاری اور نجی دونوں اداروں پر یکساں لاگو ہو گی۔