پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دیا ہے۔
محسن نقوی کی جانب سے نئے ڈائریکٹر جنرل کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے اور پیپر لیس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔