• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیرج کیساتھ افیئر کی افواہوں اور وائرل ویڈیو پر منوبھاکر نے خاموشی توڑ دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اسپورٹ شوٹر اور اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے پیرس اولمپک میں شریک بھارتی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ نیرج چوپڑا جو کہ جولین تھرو مقابلے میں شریک تھے کہ حوالے سے وائرل ویڈیو پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ 

منو بھاکر نے کہا کہ جو کچھ افواہیں پھیلائی گئی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ منو بھاکر جنہوں نے پیرس اولمپک 2024 میں کھیل کے ایک ایڈیشن میں دو میڈلز جیتے۔

اس طرح 1947 کے بعد سے وہ پہلی بھارتی ہیں جنھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اولمپکس 2024 میں بھارت نے کل چھ میڈلز جیتے جن میں سے دو منو بھاکر نے جیتے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منو بھاکر نے کہا کہ مجھے اس بارے میں نہیں معلوم، میں وہاں نہیں تھی جب یہ ہوا لیکن  2018 سے کھیلوں کے مقابلے کے دوران نیرج چوپڑا سے ملاقات ہوتی رہی ہے۔ اسکے علاوہ ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوتی۔

انکا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے کے دوران میں تھوڑی بہت گفتگو کرتے ہیں، لیکن ایک وائرل ویڈیو کے حوالے سے جو افواہ ہے وہ بالکل غلط اور بےبنیاد ہے۔ 

دریں اثنا منو کے والد رام کشن نے ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی بیٹی ابھی اتنی بڑی نہیں کہ اسکی زندگی میں یہ لمحہ آئے، وہ ابھی بہت کم عمر ہے، لہٰذا اتنی کم عمری میں اسکی شادی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے نیرچ چوپڑا کی منوبھاکر اور انکی والدہ کے ساتھ بات چیت کرنے کی علیحدہ علیحدہ ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں۔ 

یہ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد منوبھاکر اور نیرج چوپڑا کے درمیان افیئر سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید