کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 95 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے باعث شہر میں 95 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہوائی فائرنگ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 22 زخمیوں کو لایا گیا جبکہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 39 زخمی زیر علاج ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے مزید کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں مختلف علاقوں سے 34 زخمی لائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔