• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ سمیت کئی اہم عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا

کراچی ( رپورٹ: محمد منصف ) یوم آزادی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ سمیت قومی سلامتی اداروں کی تاریخی عمارتوں کو برقی قمقموں کے ذریعے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ، تزئین و آرائش دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، پاک فوج و پاک بحریہ نے بھی زبردست انداز میں عمارتوں پر سجاوٹ کا اہتمام کیا راہگیر دیکھے بغیر رہ نہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 77واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا ، فجر کی نماز کے بعد صبح سویر ے پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں قومی ترانہ پڑھا گیا جبکہ بعض تقاریب میں قومی ترانے کی دھن بھی سماعت کی گئی ، تقاریب میں ملک کی ترقی اور معاشی استحکام کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ یوم آزادی کے موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ھلال امتیاز (ملٹری) نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں کور کمانڈر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
اہم خبریں سے مزید