کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں کانگوکا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 32 سالہ مریض کو تیز بخار کی حالت میں گزشتہ روز اسپتال داخل کیا گیا تھا جس کے ٹیسٹ میں کانگو فیورکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسے آئی سی یو میں داخل کرکے قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔