• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بنگلہ دیشی وکیل نے حسینہ واجد کی خفیہ جیل کا اندرونی احوال سنا دیا

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیشی بیرسٹر احمد بن قاسم کوآنکھوں پر پٹی باندھ کر اور ہتھکڑیاں پہنا کر آٹھ سال میں پہلی بار خفیہ جیل آئینہ گھر سے باہر نکالا گیا، انہوں نےپستول کی آواز سن کر اپنی سانسیں روک لیں لیکن مارنے کی بجائے انہیں ڈھاکہ کے مضافات میں ایک کار سے زندہ اور آزادکیچڑ والی کھائی میں پھینک دیا گیاانہیں قومی بغاوت کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا جو ان س کی اچانک رہائی کا باعث بنی۔احمد بن قاسم کو ان کے والد جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی وجہ سے اغوا کیا گیا تھا، وہ اپنے والد کا کیس لڑ رہے تھے جب انہیں اغوا کیا گیا،اور اغوا کے چار دن بعد ان کے والد کو پھانسی دے دی گئی۔40 سالہ احمد بن قاسم نے بتایا کہ آٹھ برس میں پہلی بار مجھے تازہ ہوا نصیب ہوئی،جبکہ میں سمجھاتھا کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے۔

اہم خبریں سے مزید