کراچی(نیوزڈیسک)جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیےکیا۔