• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کیلئے 20 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی منظوری، جنگی طیارے شامل

کراچی(نیوزڈیسک) اسرائیل کیلئے 20 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی منظوری ہوئی ہے جس میں ، جنگی طیارے بھی شامل ہیں جبکہ 19ارب ڈالر مالیت کے لڑاکاطیارے ہیں ،774ملین ڈالر ز مالیت کے ٹینک کارتوس اور دیگر اسلحہ شامل ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کا بتانا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے تقریباً 19 ارب ڈالرز مالیت کے ایف 15 جیٹ طیارے، 774 ملین ڈالرز مالیت کے ٹینک کارتوس، 60 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کے دھماکا خیز مارٹر کارتوس اور 583 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایف 15 طیاروں کی فراہمی 2029ء میں شروع ہو جائے گی، اسرائیل کے موجودہ بیڑے کو اَپ گریڈ کر کے اس میں ریڈار اور محفوظ مواصلاتی آلات شامل کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید