• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رواں برس ڈکیتی و رہزنی کے 3297 واقعات رپورٹ

کراچی( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ میں رواں برس ڈکیتی و رہزنی کے 3297 ،گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 27ہزار 287جبکہ چوری کے 4623واقعات رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2024کے پہلے سات ماہ میں صوبے بھر میں ڈکیتی و راہزنی کے 3297 واقعات رپورٹ ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق ہائی وے پر ڈکیتی اور راہزنی کے 45،پٹرول پمپ پر ڈکیتی اور راہزنی کے 14، گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کے 215، دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 217 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 2806 واقعات رپورٹ ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق رواں برس ماہ جولائی تک گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 27 ہزار 287 واقعات رپورٹ کیے گئے۔کار چوری اور چھیننے کے 867، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 10 ہزار 376 ،دیگر گاڑیوں کے چوری اور چھیننے کے 299 جبکہ گاڑی چھیننے اور چوری کے 15 ہزار 745 متفرق واقعات رپورٹ ہوئے۔رواں برس صوبے بھر میں چوری کے 4623 واقعات رپورٹ ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق چوری کے 1557، وائر چوری کے 53، مویشیوں کے چوری کے 273 جبکہ چوری کے دیگر واقعات کے 2740 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید